نئی دہلی26مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے ہریانہ سے120کیوسک اضافی پانی دئیے جانے سے متعلق دہلی حکومت کی درخواست پردواپریل کوسماعت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔دارالحکومت میں ان دنوں پانی کی زبردست قلت ہے اور کئی علاقوں میں پینے کے پانی کافقدان ہے۔دہلی حکومت کی طرف سے دہلی جل بورڈ نے سپریم کورٹ میں اس معاملہ میں ایک عرضی داخل کرکے درخواست کی کہ دارالحکومت میں پانی کا سخت بحران ہے اور کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت ہے اور اسے دیکھتے ہوئے ہریانہ کو 120کیوسک اضافی پانی دئیے جانے کی ہدایت دی جائے۔